حیدرآباد۔23۔اپریل(اعتماد نیوز)جی ایچ ایم سی کے کچرا نکاسی ٹرانسپورٹ عملہ
نے آج اپنے ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ سابق میں رانکی نامی ادارہ کو
کچرا نکاسی کے
کام کو معاہدہ کے تحت سونپا گیا لیکن کچرا نکاسی ٹرانسپورٹ
عملہ نے اسکے خلاف ہڑتال کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پیش
نظر ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔